اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تیونس میں ’’ حزب حاکم النہضہ‘‘ کے طرفدار ہزاروں افراد نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔ مظاہرین نے فوج کی حکومت کے خلاف بغاوت کی مذمت کرتے ہوئے اسے مغرب کا پرپیگنڈہ قرار دیا۔انہوں نے مصر میں مرسی کے مخالفین کو سعودی عرب اور عرب امارات کی طرف سے کی جانے والی حمایت کی بھی مذمت کی۔












